بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، کونسے شہر متاثر ہوسکتے ہیں؟ جانئے

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، ...
بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، کونسے شہر متاثر ہوسکتے ہیں؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جسٹر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ40 ہزار کیوسک ہو گیاہے، بھارت نے دریائے راوی اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ راوی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے، راوی میں سیلاب سے لاہور، نارروال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ننکانہ، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال اور ملتان کے اضلاع متاثر ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -