25 مئی کو خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

25 مئی کو خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا ہے، ...
25 مئی کو خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا،وزیر داخلہ پنجاب محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ نہتی خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ "سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کارروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -پنجاب -