پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آصف زرداری کو تشویش ،جلد وزیر اعظم سے ملنے کا کہہ دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آصف زرداری کو تشویش ،جلد وزیر اعظم ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آصف زرداری کو تشویش ،جلد وزیر اعظم سے ملنے کا کہہ دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد وزیر اعظم سے ملاقات کروں اور معاشی ٹیم بارے بات ہو گی۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق شریک  چیئرمین آصف علی زرداری  نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید :

قومی -