پنجاب پولیس انتظامی امور بھول گئی، رواں مالی سال میں 3 ارب سے زائد کی خریداری مسائل سے دوچار

پنجاب پولیس انتظامی امور بھول گئی، رواں مالی سال میں 3 ارب سے زائد کی خریداری ...
پنجاب پولیس انتظامی امور بھول گئی، رواں مالی سال میں 3 ارب سے زائد کی خریداری مسائل سے دوچار
سورس: File

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سیاسی معاملات میں الجھ کر انتظامی امور بھول گئی تقرروتبادلوں کے ریلوں کی وجہ سے رواں مالی سال میں 3ارب سے زائد کی خریداری مسائل سے دوچارہے۔ لاہورسمیت پنجاب بھر کی پولیس کے لئے اربوں روپے خریداری کیلئے متعلقہ برانچ میں افسران ہی موجود نہیں، خریداری کیلئے لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ برانچ میں گریڈ21 گریڈ 22 اور 21 کی تینوں نشستیں خالی ہیں ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ اورڈی آئی جی لاجسٹک اور اے آئی جی پروکیورمنٹ کی سیٹیوں پر تعیناتی نہ کی جاسکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ دنوں میں اعلیٰ افسران کی ہدایات پر پری کوالیفکیشن اشیا ءکے ٹینڈر سمیت دیگر کام کئے جارہے ہوتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بڑی اشیا ءکی خریداری کیلئے اعلیٰ افسران نہ ہونے سے اضافی چارج والے افسران بھی دلچسپی نہیں دکھا رہے۔خدشہ ہے کہ بروقت تعیناتیاں نہ کی گئیں تو وردی،سیکیورٹی آلات سمیت دیگراشیاء کرخریداری مشکل میں پڑجائے گی۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -