تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے ...
  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے تاہم پولیس کی سست روی کے باعث ان نعشوں کی تدفین اور شناخت نہ ہونے کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں تعفن پھیلنے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 3 سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت 50 لاوارث نعشیں خراب ہونے لگی ہیں جن میں 40 نعشوں کا تعلق میو ہسپتال لاہور، 6 نعشوں کا تعلق جناح ہسپتال اور 4 نعشوں کا تعلق جنرل ہسپتال سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کی نعشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جو نشے کی زیادتی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -