رمضان بازاروں کیلئے خرید اجا نیوالا قیمتی فرنیچر کباڑ میں تبدیل ، بیشتر سامان لاپتہ

رمضان بازاروں کیلئے خرید اجا نیوالا قیمتی فرنیچر کباڑ میں تبدیل ، بیشتر ...
 رمضان بازاروں کیلئے خرید اجا نیوالا قیمتی فرنیچر کباڑ میں تبدیل ، بیشتر سامان لاپتہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران کی بے حسی کی وجہ سے رمضان بازاروں کیلئے خریدا جانے والالاکھوں روپے  مالیت کا فرنیچر ٹاؤن ہال میں کھلے آسمان تلے کباڑ میں تبدیل ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ 2017 میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی زیر نگرانی لگنے والے 32 رمضان بازاروں کیلئے لاکھوں روپے مالیت کافرنیچر خریداگیا تھا،شدیدگرمیوں کی وجہ سے فرنیچر کی حالت بگڑچکی تھی حالیہ بارشوں نے فرنیچر کی تباہی کردی لیکن کسی آفیسر کو فرنیچر کی حالت زار پر ترس نہیں آیا۔

زون انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ رمضان بازاروں کے لئے خریدا جانے والا فرنیچر زونز کے حوالے کیا گیا تھا جب رمضان بازار ختم ہوئے تو ٹاؤن انتظامیہ نے ایک ایک چیز گن کر وصول کی تھی اگر کوئی چیز کم ہوئی تھی تو اس کا جرمانہ اداکرنا پڑا تھا۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ اگر سامان زونز کے پاس رہتا تواس سامان کی حفاظت ذمہ داری کے ساتھ ہونی تھی اب سارا سامان ٹاؤن ہال کے پاس ہے مگر اس کی کوئی بھی حفاظت نہیں کرپایا جس کی وجہ سے فرنیچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے اور دیگر سامان لاپتہ ہوچکا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اب بھی تمام زونز کے پاس ملنے والے سامان کی لسٹیں موجود ہیں مگر مکمل سامان موجود نہیں ہیں۔ دوسری جانب ٹاؤن انتظامیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت تمام اعلی افسران کے نوٹس میں ہے جگہ کی عدم دسیتابی کے حوالے سے تحریری طور پر سب افسران کو آگاہ کر رکھا ہے اس لیے اس کی ذمہ داری اب کسی پر عائد نہیں ہوسکتی ۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -