17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں 

17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں 
17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعلیٰ آفس میں  17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے۔

وز یراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں ، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں ۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو جدید ترین گاڑیوں،  آلات اور مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے، آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے، سیلاب،  زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔

ڈی جی ریسکیو کے حوالے کی جانے والی گاڑیوں میں  9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36 ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ بمعہ کمیونیکیشن ڈیوائس شامل ہیں ۔

اس موقع پر  چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب  محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،  سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -