ایف بی آر نے ویب سائٹ پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی

ایف بی آر نے ویب سائٹ پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی
ایف بی آر نے ویب سائٹ پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی

  

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویب سائٹ پر مبینہ سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ممکنہ ہیکنگ حملے سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں،ایف  بی آر کا کہنا ہےکہ آئرس کے نئے ماڈیول کا اجرا اور اپ گریڈیشن جاری ہے، آئی ٹی ونگ سسٹم اپ گریڈ اور ڈیٹا منتقلی کا کام کر رہا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرنز فائل کو 13 اگست کی رات گئے آف لائن کیا گیا جب کہ ریونیو سے متعلق تمام سروسز مکمل طور پر فعال رہیں، وی بوک، پاکستان سنگل ونڈو اور پوائنٹ آف سیل سروسزکام کرتی رہیں۔

مزید :

قومی -