سوات کی صورتحال سے طالبان نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے ، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

سوات کی صورتحال سے طالبان نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے ، ترجمان خیبر پختونخوا ...
سوات کی صورتحال سے طالبان نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے ، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان خیبرپختونخوا  حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کی صورتحال سے طالبان نے لا تعلقی کا اظہار کیا  ہے ، صوبائی حکومت کی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

نجی ٹی وی  "جیو نیوز "کے مطابق  بیرسٹر سیف نے کہا کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر  لوگ بھی اس طرح کی کارروائیاں کر رہے ہیں ،  سوات کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا اچھالا گیا، واردات میں آئے ہوئے مسلح لوگوں کی تعداد 40 سے 50 تھی ،مقامی ڈی ایس پی اس صورتحال تناظر میں وہاں گئے ۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق حکومت صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے  جبکہ ٹی ٹی پی کے ساتھ  بیک ڈور بھی رابطے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -