حرا مانی نے لندن کنسرٹ میں منفرد پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کر دیا

حرا مانی نے لندن کنسرٹ میں منفرد پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کر دیا
حرا مانی نے لندن کنسرٹ میں منفرد پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کر دیا
سورس: @instagram/hiramani

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لالی ووڈ معروف اداکارہ حرامانی کو خوبصورت آواز اور اداکاری کےلئے جانا جاتا ہے۔  حرا مانی نے لندن کنسرٹ میں اپنے منفرد اندازاور پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حرا مانی جو اپنے منفرد فیشن کے انتخاب،ہٹ ڈراموں کے اورگلوکارہ  کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ان دنوں لندن میں ہیں ۔گذشتہ دنوں حرا مانی نے لندن ویمبلے آرینہ میں کنسرٹ میں اپنی زبردست  پرفارمنس سے مداحوں کو ایک بار پھر چونکا دیا۔ اداکارہ نے کنسرٹ میں لمبے کوٹ اور اونچی ہیل کے ساتھ سرمئی رنگ کے چمکتا ہوئے مغربی لباس کا انتخاب کیا  اور سٹیج پر پاکستانی گانے" بجلی بھری ہے میری انگ انگ میں" اور "مینو مار گئی تیری بے پروائی" جیسے ہٹ گانے گائے۔ حرا مانی کے  اس خوبصورت اور منفرد  گا ئیکی نے مداحوں کو  بہت متاثر کیا۔ 

مزید :

تفریح -