اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا
سورس: RawPixel

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں منگل کے روز  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا جب کہ  اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر آٹھ پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 213 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 213 روپے ہوگئی۔

مزید :

بزنس -