ٹویوٹا انڈس موٹر نے مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ٹویوٹاانڈس موٹر کمپنی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ڈالر کی قدر گرنے پر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا یارس کی کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2لاکھ 60ہزار روپے سے 3لاکھ 10ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔
یارس 1.3جی ایل آئی ایم /ٹی کی قیمت 2لاکھ 60ہزار روپے کی کمی سے 35لاکھ 39ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 1.3جی ایل آئی سی وی ٹی اور 1.3اے ٹی آئی وی ایم/ٹی کی قیمتیں 2لاکھ 70ہزار روپے کمی سے بالترتیب 37لاکھ 69ہزار روپے اور 37لاکھ 29ہزار روپے ہو گئی ہیں۔یارس 1.3اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی قیمت 2 لاکھ 80ہزار روپے کمی سے 39لاکھ 29ہزار روپے، 1.5اے ٹی آئی وی ایکس ایم/ٹی کی قیمت 3لاکھ روپے کمی سے 40لاکھ 9ہزار روپے اور یارس 1.5اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3لاکھ 10ہزار روپے کمی سے 42لاکھ 59ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ٹویوٹا کرولا کے مختلف ماڈلز میں 3لاکھ 30ہزا ر روپے سے 4لاکھ 40ہزار روپے ، ٹویوٹا ہیلکس کے ماڈلز کی قیمت میں ساڑھے 6لاکھ روپے سے 8لاکھ 20ہزار روپے اور ٹویوٹا فارچونر کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 9لاکھ 10ہزار روپے سے 11لاکھ 40ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد الٹس 1.6ایم ٹی کی قیمت 45لاکھ 69ہزا رروپے، الٹس 1.6اے ٹی کی قیمت 47لاکھ 89ہزار روپے، الٹس ایس ای 1.6اے ٹی کی قیمت 52لاکھ 79ہزار روپے، الٹس 1.8سی وی ٹی کی قیمت 52لاکھ 69ہزار روپے، الٹس 1.8گرانڈی سی وی ٹی Beigeانٹیریئر کی قیمت 57لاکھ 9ہزار روپے اور الٹس 1.8گرانڈی سی وی ٹی بلیک انٹیریئر کی قیمت 57لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔