متحدہ عرب امارات میں گرد لیکن یہ نہ ریت کا طوفان تھا اور نہ گرد کا ، قومی مرکز برائے موسمیات نے واضح کردیا

متحدہ عرب امارات میں گرد لیکن یہ نہ ریت کا طوفان تھا اور نہ گرد کا ، قومی مرکز ...
متحدہ عرب امارات میں گرد لیکن یہ نہ ریت کا طوفان تھا اور نہ گرد کا ، قومی مرکز برائے موسمیات نے واضح کردیا
سورس: Twitter

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں لوگ صبح سویرے اٹھے تو شہروں کو گرد اور دھول مٹی کے ایک طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ فضائی کمپنیوں کے فلائٹ آپریشنز بھی متاثر ہوئے۔ متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ نہ تو گرد کا طوفان تھا اور نہ ریت کا، بلکہ یہ طوفان ہی نہیں تھا۔ دراصل یہ دھول تھی جو فضاءمیں معلق ہو گئی اور حد نظر کو کم کر دیا۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز برائے موسمیات کے عہدیدار ڈاکٹر احمد حبیب نے کہا کہ فضاءمیں گرد کے معلق ہونے کا یہ سلسلہ ملک کے جنوب اور جنوب مشرق سے شروع ہوا۔ متحدہ عرب امارات اور اومان کے درمیان گرد کاطوفان آیا اور اس طوفان سے فضاءمیں بلند ہونے والی گرد متحدہ عرب امارات میں بھی آ گئی تاہم متحدہ عرب امارات میں طوفان نہیں آیا۔ چونکہ ہوا کا رخ متحدہ عرب امارات کی طرف تھا اس لیے گرد ادھر آئی اور حد نظر کو کم کر دیا۔ 

مزید :

عرب دنیا -