عارف نقوی صحت کے شعبے کے لیے بیرون ملک سے چندہ اکٹھا کر ر ہے تھے جس سے بہت سے دوستوں کی مدد کی، فوزیہ قصوری کا الزام

عارف نقوی صحت کے شعبے کے لیے بیرون ملک سے چندہ اکٹھا کر ر ہے تھے جس سے بہت سے ...
عارف نقوی صحت کے شعبے کے لیے بیرون ملک سے چندہ اکٹھا کر ر ہے تھے جس سے بہت سے دوستوں کی مدد کی، فوزیہ قصوری کا الزام

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی  بانی رکن فوزیہ قصوری نے ایک بار پھر پارٹی فنڈنگ پر گفتگو کی جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کے لیے استعمال  ہوتا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ’میں نے سنا تھا عمران خان کے دبئی جانے کے لیے عارف نقوی کا جہاز استعمال ہوا، میں عارف  نقوی کو  ذاتی طور پر نہیں جانتی لیکن بہت سے  لوگ جانتے ہیں کہ وہ جو کام کررہے تھے وہ بہت ہائی پروفائل کام  تھا، وہ امپیکٹ انویسمنٹ  کے نام سے باہر کے ملکوں سے چندہ اکٹھا کررہے تھے جسے انہوں نے کچھ ایسے ممالک جہاں صحت کی ضرورت تھیں وہاں خرچ کرنا تھا مگر اس کے بجائے انہوں نے ان پیسوں سے اپنے بہت سے دوستوں کی مدد کی، ان کو نوازا، عالیشان سہولیات دیں اور یہ چھپی ہوئی بات نہیں‘۔

مزید :

قومی -