بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سٹیو جابز سمیت دنیا کی وہ ارب پتی شخصیات جنہیں اپنی تعلیم بھی ادھوری چھوڑنا پڑی تھی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام خیال ہے کہ پیسہ کمانے کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے۔ یہ خیال درست بھی ہو سکتا ہے مگر دنیا میں 15ایسے ارب پتی گزرے ہیں جنہوں نے عملاً اس خیال کو غلط ثابت کیا ہے۔ یہ ایسے ارب پتی ہیں جنہوں نے ہائی سکول اور کالج سے تعلیم ادھوری چھوڑ مگر عملی میدان میں ایسی کامیابیاں سمیٹیں کہ دنیا حیران رہ گئی۔انڈیا ٹائمز نے ان لوگوں کی تفصیل اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہے، جو مندرجہ ذیل ہے۔
رالف لورین
رالف لورین نے سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے بیرش کالج سے تعلیم ادھوری چھوڑی ۔ تاہم عملی میدان میں آ کر انہوں نے خود دولت کمائی۔ فوربز نے ان کی دولت کا تخمینہ ساڑھے 5ارب ڈالر لگایا ہے۔
بل گیٹس
2010ءمیں بل گیٹس کو ہارورڈ یونیورسٹی کا کامیاب ترین ڈراپ آﺅٹ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے 1975ءمیں تعلیم ادھوری چھوڑتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کو خیرباد کہہ دیا تھا اور مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کے بعد سالہا سال تک وہ دنیا کے امیر ترین شخص رہے۔ ان کے پاس اس وقت 113ارب 40کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔
سٹیو جابز
ایپل کے بانی سٹیو جابز ریڈ کالج کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ انہوں نے 1972ءمیں کالج چھوڑا۔ ان کے پاس 10ارب 20کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔
لیری ایلیسن
لیری ایلیسن نے دو بار کالج میں داخلہ لیا مگر دونوں بار انہیں تعلیم ادھوری چھوڑ نی پڑی۔ ان کی دولت کا تخمینہ 71ارب 90کروڑ ڈالر لگایا جاتا ہے۔
جین کوم
واٹس ایپ کے شریک بانی جین کوم سین جوز سٹیٹ یونیورسٹی کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ انہوں نے واٹس ایپ کی بنیاد رکھنے سے پہلے 9سال تک یاہو میں ملازمت کی۔ان کے پاس 10ارب ڈالر کی دولت ہے۔
مارک زکربرگ
فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ بھی ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ ان کے پاس ساڑھے 97ارب ڈالر کی دولت ہے۔
شیلڈن ایڈلسن
کیسینو کمپنی ’لاس ویگاس سینڈز‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین شیلڈن ایڈلسن کے پاس 30ارب 10کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔ وہ سٹی کالج آف نیویارک کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔
ٹیڈ ٹرنر
ٹیڈٹرنر کو ڈگری ملنے سے پہلے اپنے ڈورمیٹوری روم میں ایک طالبہ کو لانے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے ایک سال بعد انہیں براﺅن یونیورسٹی سے اعزازی طور پر بی اے کی ڈگری دی گئی۔ ٹیڈ ٹرنر کے پاس 2ارب 20کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔
ٹائے وارنر
ٹائے وارنر Beanie Babiesکے تخلیق کار ہیں۔ ان کے پاس 2ارب 20کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔ وہ کالامازو کالج میں پڑھتے تھے تاہم 1962ءمیں تعلیم ادھوری چھوڑتے ہوئے انہیں کالج کو خیرباد کہنا پڑ گیا تھا۔
ڈیوڈ گیفن
ڈیوڈ گیفن یونیورسٹی آف ٹیکسس کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ ان کے پاس 8ارب 90لاکھ ڈالر کی دولت ہے۔
مائیکل ڈیل
سٹوڈنٹ لائف کے دوران مائیکل ڈیل مسلسل کمپیوٹرز کو اپ گریڈ کرنے اور فروخت کرنے میں مصروف رہے۔ وہ اپنے ہاسٹل کے کمرے میں یہ کام کرتے تھے۔انہوں نے جب یہ کاروبار شروع کیا تو پہلے ایک مہینے میں ہی 1لاکھ 80ہزار ڈالر کما لیے اور سکول کو خیرباد کہہ دیا۔ اس کے بعد وہ کبھی سکول نہیں گئے۔ ان کے پاس 35ارب 60لاکھ ڈالر کی دولت ہے۔
ٹریوس کلانک
ٹیکسی سروس ’اوبر‘ کے شریک بانی ٹریوس کلانک یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ ان کے پاس 2ارب 60لاکھ ڈالر کی دولت ہے۔
جیک ڈورسے
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے 1999ءمیں کالج سے نکالے گئے، جب ان کی گریجوایشن میں صرف ایک سمسٹر باقی تھا۔ انہوں نے این وائی یو میں تعلیم کے دوران ٹوئٹر کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی دولت کا تخمینہ 8ارب 40کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
امانشو اورتیگا
امانشو اورتیگا نے 14سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ دی اور کام شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے 1975ءمیں اپنی اہلیہ روزالیا میرا کے ساتھ مل کر پہلا ’زارا سٹور‘ کھولا تھا۔ اب وہ یورپ کے امیرترین افراد میں سے ایک ہیں۔ ان کے پاس 63ارب 90کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔
لی کا شنگ
لی کا شنگ نے 15سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیا تھا اورگھڑیاں فروخت کرنی شروع کر دی تھیں۔ آج وہ ایشیاءکے بااثرترین کاروباری شخص قرار دیئے جاتے ہیں۔ ان کے پاس 26ارب ڈالر کی دولت ہے۔