پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی
روٹر ڈیم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم 298 رنز بناسکی۔
روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں امام الحق کی صورت میں قومی ٹیم کو پہلے نقصان کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 168 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر قومی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔ فخر زمان نے اپنے کیریئر کی 7ویں سنچری جبکہ بابر اعظم نے 19ویں نصف سنچری بنائی۔
فخر زمان نے 109 اور بابر اعظم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم اختتامی لمحات میں شاداب خان کے ناقابلِ شکست 48 اور آغا سلمان کے 27 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈے اور لوگان وین بیک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے آل راؤنڈر آغا سلمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آج ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔