مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں گر گئی، 7 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں گر گئی، 7 اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں گر گئی، 7 اہلکار ہلاک

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسزکی بس کھائی میں گرنےسے7  اہلکار ہلاک اور  30 سے ز ائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی بس اہلکاروں کو لےکر ضلع اسلام آباد سے سری نگر جا رہی تھی۔

بس میں انڈو تبتن بارڈر پولیس ( آئی ٹی بی پی) کے 37 اور مقبوضہ کشمیر پولیس کے 2 اہلکار سوار تھے جو کہ امرناتھ یاترا کے مقام سے ڈیوٹی ختم کرکے واپس آرہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -