یوم آزادی پر اسلام آباد میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 اوباش گرفتار

یوم آزادی پر اسلام آباد میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 اوباش گرفتار
یوم آزادی پر اسلام آباد میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 اوباش گرفتار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یومِ آزادی پر اسلام آباد میں تفریحی مقام شکر پڑیاں پر دو غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار اوباشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملکی بدنامی کا باعث بننے والے چاروں اوباش لڑکوں کوجائے وقوعہ کی ویڈیوز کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔  ملزمان کا ڈیٹا نادرا کو دیا گیا تھا جس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے  متعدد مقامات پر چھاپے مار کر اوباش لڑکوں کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ  اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر دو غیرملکی سیاح لڑکیوں کو اوباشوں کے ایک ہجوم کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین غیرملکی سیاح، جن میں دو لڑکیاں ہوتی ہیں، کو اوباش نوجوانوں نے گھیر رکھا ہوتا ہے۔

ان میں سے ہر نوجوان غیرملکی خواتین کے ساتھ ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ غیرملکی لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کی یہ ویڈیو 14اور 15اگست کی درمیانی رات ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں دونوں لڑکیاں انتہائی پریشانی اور خوف کے عالم میں نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ واقعے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی شناخت کیلئے ویڈیوز نادرا کو بھجوائی تھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -