ناقص کنکشن اور انٹرنیٹ بل سے تنگ شہری نے اپنا براڈ بینڈ بنالیا، حکومت نے  انعام  سے نواز دیا

ناقص کنکشن اور انٹرنیٹ بل سے تنگ شہری نے اپنا براڈ بینڈ بنالیا، حکومت نے ...
ناقص کنکشن اور انٹرنیٹ بل سے تنگ شہری نے اپنا براڈ بینڈ بنالیا، حکومت نے  انعام  سے نواز دیا
سورس: Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے ناقص کنکشن اور اس کی وجہ سے آنے والے انٹرنیٹ کے بے تحاشہ بل سے بچنے کیلئے اپنا ہی براڈ بینڈ بنالیا۔اپنے ذاتی فائدے کیلئے جگاڑ کرنے والے شخص کو امریکی حکومت نے 2.6 ملین ڈالر کے انعام سے نواز دیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے جیرڈ ماک  انٹرنیٹ کی کم سپیڈ  سے پریشان تھے اور کئی سالوں سے اچھی خاصی رقم انٹرنیٹ سروسز پر لگا چکے تھے۔  وہ جس علاقے میں رہتے تھے وہاں 2002 کی ٹیکنالوجی پر انٹرنیٹ فراہم کیا جا رہا تھا اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر فائبر کیبل نہیں لگا رہے تھے۔ 

پرانی ٹیکنالوجی سے تنگ آکر ماک  نے ایک اور کمپنی کو درخواست کی کہ اس کے علاقے میں تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جائے۔ کمپنی نے علاقے میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ڈیڑھ ایم بی سے بڑھا کر 50 ایم بی کردی لیکن ماک کے گھر کے کنکشن کیلئے کمپنی نے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا۔ یہی وہ موقع تھا جب ماک نے اپنا خود کا براڈ بینڈ بنانے کے بارےمیں سوچا۔

ماک نے ایک لاکھ 45 ہزار ڈالر کی انویسٹمنٹ کرکے اپنی براڈ بینڈ کمپنی کھول لی اور خود ہی اس کا پہلا کنزیومر بن گیا۔ بعد ازاں اس کے پڑوسیوں نے بھی اس سے انٹرنیٹ کنکشنز لینا شروع کردیے۔ اب ماک کمی کمپنی 100 ایم بی انٹرنیٹ 55 ڈالر جب کہ ایک جی بی سپیڈ 79 ڈالر میں مہیا کرتی ہے۔