"اسے گھر لے جاؤ" آدمی نے  حاملہ بیوی کو قتل کرکے سسرالیوں کو فون کردیا

"اسے گھر لے جاؤ" آدمی نے  حاملہ بیوی کو قتل کرکے سسرالیوں کو فون کردیا
سورس: File

  

غازی آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کرکے خود ہی سسرالیوں کو فون کیا اور کہا کہ اس کی لاش لے جاؤ۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ مورتی نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا اور سسرالیوں کو فون کردیا کہ اس کی لاش لے جائیں۔ فون موصول ہوتے ہی مقتولہ کے اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

ملزم کی شناخت انکت کے نام سے ہوئی ہے جس کی 2016 میں انو سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے گھر والوں کے مطابق میاں بیوی میں تعلقات اچھے نہیں تھے اور جہیز کے معاملے پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔  مقتولہ کے گھر والوں کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -