اپرکوہستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپرکوہستان کے علاقے برسین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3افراد دریا میں گر گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں چیئر لفٹ کے استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے ، تاہم لوگوں نے اپنی سہولت کیلئےچھوٹی چھوٹی چیئر لفٹ لگا رکھی ہیں،آج صبح برسین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3افراد دریا میں گر گئے،ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ دریا میں گرنے والوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا،ریسکیو آپریشن میں پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہیں ۔