ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

Aug 16, 2024 | 03:35 PM

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جولائی 2024 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 3.1 فیصد کمی، پیٹرولیم گروپ کی درآمدات 60فیصد بڑھ کر 1.266 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں، چاول کی برآمدات 75.7 فیصد اضافے کے ساتھ 205.7 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

"جنگ "کے مطابق پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 3.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 1.31 ارب ڈالر زکے مقابلے میں گر کر 1.27 ارب ڈالرز رہ گئی۔ یہ ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل دوسری ماہانہ کمی ہے۔ 1.41 ارب ڈالر کی گزشتہ ماہ کی برآمدات کے مقابلے میں جولائی کی برآمدات میں 10.13 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جون 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات پہلے ہی 3.91 فیصد کم ہوکر 1.41 ارب ڈالر زرہ گئیں جو جون 2023 میں 1.47 ارب ڈالر زسے کم ہیں۔

مزیدخبریں