ادرک،مونگ و چنے کی دال، سرخ مرچ، ویجی ٹیبل گھی، دودھ اور آٹا سمیت سولہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مرغی ،پیاز، آلو، چینی، انڈے ،ٹماٹر اور گڑ سمیت تیرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی
کراچی (اکنامک رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کردیا۔دسمبر کے دوسرے ہفتے کے کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی- پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے بارہ دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی-اس ہفتے کے دورا ن ادرک،مونگ و چنے کی دال، سرخ مرچ، ویجی ٹیبل گھی، دودھ اور آٹا سمیت سولہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ مرغی ،پیاز، آلو، چینی، انڈے ،ٹماٹر اور گڑ سمیت تیرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پی بی ایس کے مطابق پیٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل، گیس اور بجلی کے نرخ سمیت چوبیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔