انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا، رانا نوید الحسن

انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا، رانا نوید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں خرابی اور سپورٹنگ پچز نہ ہونے کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ اتوار کے روز رانا نوید الحسن اکیڈمی جوئیاں والا موڑ شیخوپورہ میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچوں میں مقامی طور پر تیار کردہ گیند استعمال کیا جارہا ہے جبکہ انٹرنیشنل سطح پر کو کا بورا گیند استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان کے نئے کھلاڑی جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی گیند سے باﺅلنگ کرنے کے عادی ہوتے ہیں جب انٹرنیشنل سطح پر کو کا بورا سے باﺅلنگ کرتے ہیں تو انہیں بہت مشکل پیش آتی ہے جس کی واضح مثال فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری کی ہے جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 140کی رفتا ر سے باﺅلنگ کرتا ہے مگر جب سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ میں اسے کوکابورا گیند سے باﺅلنگ کرانے کا موقع ملا تو وہ ناکام ہوگیا۔
 رانا نوید الحسن نے کہا کہ ملکی ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر معیاری وکٹوں پر میچ کروائے جارہے ہیں، میچوں میں کم سکور ہو رہے ہیں۔