لاہور،منی فٹبال کے سنسنی مقابلے لاہور میں اختتام پذیر

لاہور،منی فٹبال کے سنسنی مقابلے لاہور میں اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)منی فٹبال کے سنسنی خیز مقابلے فائنل راﺅنڈ کے ساتھ لاہور میں ختم ہوگئے۔ پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائے جانے والے سائیڈ ایونٹ کراچی کے کلب نے جیتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانیوائے سائیڈ فٹبال میں ایسی تیزی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ۔کھیلے والوں میں صرف تیزی ہی نہیں خوب مہارت بھی درکار ہے ۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد ایونٹ پہلی بار پاکستان میں متعار کرایا گیا ہے ۔منی فٹبال کے ابتدائی مقابلے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے درجنوں ٹیمیں میدان میں اتریں ۔
فائنل راﺅنڈ میں کراچی سے عبدل کلب ،اسلام آباد سے فاکلن کلب اور لاہور سے ہولی کلب نے کوالیفائی کیا۔دلچسپ مقابلوں کے بعد کراچی کلب نے فتح سمیٹ لی ۔نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایسے بھی ایونٹ تسلسل کے ساتھ میسر ہوں تو ملک کو باصلاحیت فٹبالر کی نرسری مل سکتی ہے۔