کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کے انتخابات 21دسمبر کو ہونگے
لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کے انتخابات 21دسمبر کومیٹروپول سنیما میں ہونگے۔الیکشن میں حصّہ لینے والے امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن نے کے ممبران نے اتفاق رائے سے لالی ووڈ کی سینئر اداکارہ بہار بیگم کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا ہے۔الیکشن کے نتائج کا اعلان 21دسمبر کو ہی کیا جائے گا۔