کبھی سیاست دان نہیں بنوں گی،سوہا علی خان

کبھی سیاست دان نہیں بنوں گی،سوہا علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست دان نہیں بنیں گی۔ اداکارہ سوہا علی خان جوکہ بھارت میں انتخابات کیلئے تشہیری مہم کی برینڈ ایمبیسڈر رہ چکی ہیں،, نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ذاتی طور پر انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ سیاست میں کئی اصول اپنانے پڑتے ہیں اس لئے وہ سیاست سے دور ہی رہیں گی اور کبھی اس کا حصہ نہیں بنیں گی کیونکہ سیاسی رہنما بننا کوئی آسان کام نہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ وہ اچھی اداکارہ بن کر اپنے کام کے ذریعے ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں گی جس کیلئے ان کی جدوجہد جاری ہے۔

مزید :

کلچر -