حوریہ خان آج الحمراء میں پرفارم کرینگی
لاہور ( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حوریہ خان آج الحمراءہال نمبر2 میں پرفارم کرینگی۔تفصیلات کے مطابق حوریہ خان ایک مقامی اخبار اور نجی ٹی وی چینل کی تقریب میں پرفارم کرینگی اس تقریب میں حوریہ خان کے ساتھ ساتھ دیگر گلوکار و اداکار بھی پرفارم کرینگے۔حوریہ خان ان دنوں مختلف میوزک شوزکے ساتھ ساتھ اپنی نئی البم کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں۔