افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کی ہندوو¿ں کیلئے نشست مختص کئے جانے کی مخالفت

افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کی ہندوو¿ں کیلئے نشست مختص کئے جانے کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(اے پی پی) افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ نے ہندوو¿ں کیلئے نشست مخصوص کئے جانے کو ملک کے بنیادی آئین کے منافی قرار دیا ہے۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق افغان پارلیمان کے ممبروں کا کہنا ہے کہ ہندوو¿ں کیلئے نشست مخصوص کیا جانا نہ صرف آئین کے خلاف ہوگا بلکہ افغانستان میں آباد دیگر ادیان پر ظلم کے مترادف ہوگا۔اس سے قبل افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پارلیمنٹ میں ہندو برادری کیلئے ایک نشست مخصوص کئے جانے کی سفارش کی تھی۔دوسری جانب ایک افغان رکن پارلیمنٹ احمد بہزاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہندوو¿ں کی آبادی اتنی زیادہ نہیں ہے کہ اس برادری کیلئے کوئی نشست مخصوص کی جائے۔ ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں سات ہزار ہندو آباد ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -