مصر کے آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم اگلے مہینے ہوگا ¾عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
قاہرہ(این این آئی)مصر کے آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم اگلے مہینے ہوگا غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئین میں ترامیم کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوںنے کہاکہ مجوزہ آئین مصر کو جدید جمہوری ریاست بنانے کی طرف پہلا قدم ہوگا نیا آئین عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہوگا۔ سابق صدر مرسی کے دور میں بنائے گئے آئین میں ترامیم کے لیے ریفرنڈم جنوری کی 14 اور 15 تاریخ کو منعقد ہوگا۔ ترمیم شدہ آئین میں فوج کے لیے وسیع اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔