مچھلی کا استعمال امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے
نےوےارک(آئی اےن پی)دل ہمارے جسم کا بہت اہم عضو ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی نالیوں کے ذریعے پورے جسم میں خون کی ترسیل کا کام سر انجام دیتا ہے۔ ہماری ناقص خوراک دل کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ اگر ہم آج بھی قدرتی غذائیں کھانا شروع کر دیں تو امراض قلب سمیت بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔مچھلی کو ہی لے لےجےے یہ انسان کو امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ چند سال قبل تک عام لوگ اس بات کے زیادہ قائل یہ تھے کہ مچھلی کھانے سے دل کو فائدہ پہنچتاہے اور جو لوگ مچھلی کے فوائد بیان کرتے تھے وہ بھی مغالتے سے کام لیتے تھے۔ لیکن مزید تحقیق کے بعد صورت حال اب واضح ہوتی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں اب زیادہ شواہد موجود ہیں کہ مچھلی دل کے لیے واقعی مفید ہے۔ایک رپورٹ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں ایسی پچاس ہزار خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں ابتداءمیں مرض قلب نہیں تھا۔ سولہ سال تک ان کے کوائف کا مشاہدہ کرنے کے بعد نتیجہ یہ نکالہ گیا کہ جن خواتین نے ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ مچھلی کھائی۔ ان پر حملہ قلب کا شکار ہونے کا امکان ان خواتین کی نسبت تیس فیصد کم ہو گیا جو ایک مہینے سے بھی زیادہ عرصے میں ایک بار مچھلی کھاتی رہتی تھیں۔مچھلی کے تیل سے خون کی چپ چپاہٹ کم ہوتی ہے اور گاڑھے پن میں کمی آتی ہے۔اس کا اثر اسپرین جیسا ہوتا ہے،اس تیل سے بظاہر ان شریانوں کی تنگی میں کمی آتی ہے۔
جو کولیسٹرول کی زیادتی کے باٰعث تنگ ہو چکی ہوتی ہیں۔ہفتے میں اک دو دن مچھلی کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہے اور جو لوگ مچھلی نہیں کھاتے وہ اخروٹ،سویابین یا لاسی کے بیج یا ان کا تیل کھا کر اومیگا3 چکنائی حاصل کر سکتے ہیں عام خیال ہے کہ یہی چکنائی دل کو محفوظ رکھتی ہے۔