یوکرائن میں ویک اینڈ پر مزید بڑے مظاہرے ہوں گے، اپوزیشن

یوکرائن میں ویک اینڈ پر مزید بڑے مظاہرے ہوں گے، اپوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف(آن لائن)یوکرائن کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صدر یانوکووچ پر دباو¿ میں اضافے کے لیے رواں ہفتے کے اختتام پر مزید بڑے عوامی مظاہرے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سخت سردی کے باوجود دارالحکومت کیف کے مرکز میں آزادی چوک پر ہزاروں مظاہرین نے کیمپ لگا رکھے ہیں اور وہ گزشتہ تین ہفتوں سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے صدر یانوکووچ کے ساتھ اپنی تازہ ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرائن یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یانوکووچ ماسکو پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ روس کے ساتھ کسٹمز یونین معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کامرس -