امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدر آمد نہ کروانا آئین سے مذاق ہے،ختم نبوت کانفرنس
لاہور(پ ر( عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوة کانفرنس موہنی چوک راوی روڈ پر منعقد ہوئی ، کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت احیاءدین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدئہ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدر آمد نہ کروانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت اور آئین پاکستان سے سنگین مذاق ہے، چناب نگر کے تعلیمی ادارے اگر قادیانیوں کو واپس دئیے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا حکومت کے اس بدترین قادیانیت نواز اقدام سے مسلمانوں کے اندر غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، قادیانی نا صرف آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم ہیں، بلکہ وہ آئین پاکستان کے غدار اور اسلام وملک کے ازلی دشمن ہیںقادیانی گروہ کو تعلیمی ادارے واپس کرنا صریحا اسلام اور آئین پاکستان سے انحراف ہوگا۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن، اتحاد اہلسنت والجماعت کے ناظم اعلی مولانا محمد الیاس گھمن ، بریلوی مکتبہ فکر کے ممتاز راہنما مولانا مفتی عاشق حسین، مولانا محمد نعیم الدین ، قاری جمیل الرحمن اختر، پیر رضوان نفیس ، عالمی مجلس کے مرکزی راہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ، قاری علیم الدین شاکر، قاری عمر حیات، بھائی حامد بلوچ، مولانا عبد النعیم ، قاری محمد اقبال ، قاری محمد اسامہ، بھائی مسلم بلوچ، بھائی محمد یونس، بھائی عبدالولی سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمد حسن نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانی کفرو ارتداد پر ملکی وغیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آچکے ہیں قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔ مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا عقائد اسلام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ روحانی واصلاحی تقاضوں کی بھی تکمیل ہے، قادیانی عقائد اسلام میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں ، قادیانی سوشل میڈیا اور فلاحی کاموں کے ذریعے نوجوان نسل کے ایمان وعقیدہ پر ڈاکہ زنی کررہے ہیں اور دانستہ طور پر مسلمانوں کے اجماعی عقیدہ کو ٹی وی پروگراموں میں متنازعہ بنایا جارہے ، مفتی عاشق حسین نے کہا کہ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تمام مسلمانوں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے، ہمارے اکابرین نے باہمی اتحاد واتفاق سے اس فتنہ کا مقابلہ کیا، آج ہم یہاں پر اپنے اکابرین کی سنت کو زندہ کررہے ہیں، مولانا نعیم الدین نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ یورپی ممالک کا تربیت یافتہ ، اسرائیل کا ایجنٹ اور صہیونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ہے، قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا کہ قادیانیت کا وجود ننگ انسانیت و ملت اسلامیہ کیلئے ناسور اور اسلام وایمان کیلئے زہر قاتل ہے، قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ شہداءختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری اور ناموس رسالت کے چراغ کو روشن کیا ہے، پوری دنیامیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکابر ین اس فتنہ کا تعاقب کرتے رہیں گے، مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے سکولز، کالجز قادیانیوں کو واپس کرنے کے دین دشمن اور آئین شکن اقدام کی ہم سب مذمت کرتے ہیں، اگر حکومت پنجاب نے قادیانیوں کو نوازنے کی کوشش کی اور چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادنیوں کو واپس کئے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے
ختم نبوت کانفرنس