یومِ سقوطِ ڈھاکہ کو ”یومِ وفاداری¿ پاکستان“ کے نام سے منایا جائیگا
فیصل آبا د ( آئی این پی)سنی اتحاد کونسل پاکستان چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر 16دسمبر کو ملک بھر میں یومِ سقوطِ ڈھاکہ کو ”یومِ وفاداری¿ پاکستان“ کے نام سے منایا جائے گا اس موقع پر ملک بھر میں پاکستان ٹوٹنے کے اسباب کے موضوع پر سیمینار اور مذاکرے منعقد کیے جائیں گے اور محبت پاکستان کانفرنسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔