عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف جماعة الدعوة کے زیر اہتمام آج ملک گیر احتجاج ہوگا
لاہور( سٹاف رپورٹر) جماعة الدعوة پاکستان کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف آج سوموار 16دسمبر کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ لاہور ، ملتان، اسلام آباد، کراچی،حیدر آباداور پشاورسمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ناصر باغ میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیاجائے گاجس میں جماعةالدعوة سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید کی جانب سے پورے ملک میں جماعةالدعوة کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے شہروں وعلاقوں میں عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں تاکہ بھارتی اشاروں پر بنگلہ دیش میں ہونے والے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی جاسکے۔ حافظ محمد سعید نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف ملک گیر سطح پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور انداز میںشریک ہوں ۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان کے دولخت ہونے میں اس وقت کے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی بڑی غلطیاں ہیں جنہوںنے قرآن کو اس ملک کا آئین اور اسلام کو ملک کا دین نہیں بنایا اور پھر غاصب بھار ت کی سازشیں کامیاب ہوئیں ۔
ملک گیر احتجاج