اواتار فلم کا سیکوئل نیوزی لینڈ میں

اواتار فلم کا سیکوئل نیوزی لینڈ میں
اواتار فلم کا سیکوئل نیوزی لینڈ میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (مانےٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار جیمز کیمرون اور نیوزی لینڈ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ معروف فلماواتار‘ کا سیکوئل نیوزی لینڈ میں بنایا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق اس منصوبے پر تقریبا ساڑھے 41 لاکھ امریکی ڈالر خرچ آئے گا اور سینکڑوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ اعلان اس پیشکش کے نتیجے میں کیا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت فلم انڈسٹری پر لگائے جانے والے ٹیکس میں 25 فی صد کی چھوٹ فراہم کرے گی۔ پہلے یہ چھوٹ 15 فی صد ہوا کرتی تھی۔ فلماواتار‘ کے پہلے حصے کی شوٹنگ بھی نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی اور یہ سنہ 2009 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم کو تین آسکر انعامات سے نوازا گیا تھا۔اس فلم کے تھری ڈی ورڑن نے فلم کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے اقتصادی ترقی کے وزیر سٹیون جوائس نے اس اعلان کو ’ نیوزی لینڈ کی فلم صنعت کے لیے خوش آئند خبر‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا ’ اواتار کا سیکوئل ملک میں روزگار کے سینکڑوں مواقع فراہم کرے گا اور سکرین کے شعبے میں براہ راست ہزاروں گھنٹے کام فراہم کرے گا۔‘ٹیکس میں چھوٹ کے نئے قانون کے مطابق بنیادی چھوٹ کی سطح 20 فی صد رکھی گئی ہے جبکہ پانچ فی صد چھوٹ ان فلم سازوں کے لیے اضافی دیے جانے کا انتظام کیا گیا ہے جو نیوزی لینڈ کے لیے مخصوص شرائط پوری کرتے ہیں یا کسی طور نیوزی لینڈ کے مفاد میں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے اواتار کے تعلق سے کیے جانے والے اعلان کو ان کے لیے ’کرسمس کے عظیم تحفے‘ سے تعبیر کیاجو عالمی سطح کی فلم بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔جیمز کیمرون نے کہا کہ ’سرکاری طور یہ کہا جانا کہ اوتار فلم نیوزی لینڈ میں بنائی جا رہی ہے یہ بات اپنے آپ میں باعث انبساط ہے۔‘انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم کو 2016 ءکے اواخر میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔