عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد اکثریت سے منظور،پیپلز پارٹی ,ایم کیو ایم کی مخالفت

عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد اکثریت سے ...
 عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد اکثریت سے منظور،پیپلز پارٹی ,ایم کیو ایم کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی قومی اسمبلی نے عبدالقادرملا کی پھانسی کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظورکر لی تاہم پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیراکبرنے پیش کی،قرار دادا میں کہاگیا ہے کہ ایوان عبدالقادرملا کی پھانسی کی مخالفت کرتاہے، عبدالقادر ملاکو 1971 میں متحدہ پاکستان کی حمایت پر سزادی گئی، 1971 ءکے معاملات کو دوبارہ زندہ نہیں کرنا چاہئے،جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماﺅ ں پر مقدمات ختم کیے جائیں۔

مزید :

قومی -