4سال تک اس شخص کے پیر میں کس نے گھر بنائے رکھا ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

4سال تک اس شخص کے پیر میں کس نے گھر بنائے رکھا ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا
4سال تک اس شخص کے پیر میں کس نے گھر بنائے رکھا ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (نیوز ڈیسک) انسانی جسم میں انتہائی چھوٹے کیڑوں کا پیدا ہوجانا تو کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن ایک سوڈانی شخص کے پیر میں ایک میٹر لمبے کیڑے کی موجودگی نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا۔ اڑتیس سالہ شخص چار سال قبل آسٹریلیا منتقل ہوا اور جب اس نے پیر میں شدید تکلیف کی وجہ سے ہسپتال سے رابطہ کیا تو ایکسرے کرنے پر یہ خوفناک انکشاف ہوا کہ اس کے پیر میں افریقن گنی نامی لمبا کیڑا موجود ہے۔

وہ آدمی جنہوں نے امریکی خفیہ ادارے کو 8ارب روپے کا" چونا" لگا دیا

سینٹ وننسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کیڑا تقریباً چار سال سے اس شخص کے جسم میں موجود تھا اور پاﺅں کی ایڑھی سے لے کر پنجے تک پھیلا ہوا تھا۔ جب آپریشن کرکے کیڑے کو نکالا گیا تو اس کی موت ہوچکی تھی اور یہ گل سڑ رہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کیڑا گندے پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے اور سوڈان، ایتھوپیا، گھانا اور چاڈمیں عام پایا جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس