2015کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر آئے گا ،ملک حماد علی

2015کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر آئے گا ،ملک حماد علی
2015کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر آئے گا ،ملک حماد علی

  

روڈی پورٹ(ندیم شبیر سے)تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے ن لیگیوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،ملکی خزانہ لوٹنے میں ملوث ایم۔پی۔ایز اور ایم این ایز کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا 2015کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر اترے گا کیونکہ یہ سال الیکشن کا سال ہے ان خیالات کا اظہاررہنما تحریک انصاف جوہانسبرگ ملک حماد علی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باریاں بدل بدل کر ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو ہزگز معاف نہیں کیا کیا جائے گاپیپلز پارٹی اور ن لیگ والے قوم کو مزید بے وقوف نہ بنائیں قوم اب جاگ چکی ہے ملک حماد علی نے مزید کہا کہ 8دسمبر کو فیصل آباد میں احتجاج کرنے والے نہتے کارکنوں پر حکمرانوں نے گولیوں کی بارش کر کے زیادتی کی ہے کیونکہ حکمرانوں کو عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور دھرنے کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی تھی اب عمران نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کرکے قوم کی ترجمانی کی ہے کرپشن میں لپٹے ہوئے حکمران جہاں بھی جاتے ہیں گو نواز گو کا نعرہ ان کا پیچھا کرتا ہے اور کرتا رہے گا اور انشااللہ تبدیلی اب چند دنوں کی بات ہے اور وہ آکر رہے گی 2015 الیکشن کا سال ہے اور پی ٹی آئی شفاف انتخابات کے ذریعہ عوام کو سالہا سال سے لوٹنے والے ان حکمرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

مزید : عالمی منظر