پی ٹی آئی ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے،راشد بشیر سیال

پی ٹی آئی ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے،راشد بشیر سیال
پی ٹی آئی ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے،راشد بشیر سیال

  

کیپ ٹاؤن (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک جانب مذاکرات پر تیار ہے تو دوسری جانب ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے میں لگی ہوئی ہے اگر دھرنا ملتوی کر دیا جاتا اور مذکرات کی ٹیبل پر بیٹھ کر معاملات کو سلجھایا جاتا تو پنجاب کی کروڑوں عوام شدید مشکلات اور کاروباری ضیاع کی زد میں نہ آتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی سربراہی میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کا نتیجہ مثبت نکلنے سے پہلے پی ٹی آئی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا وجہ ملک اور اس کی کروڑوں عوام کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ رہی جو کہ ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے والی بات ہے اور جس سے عام آدمی کی زندگی بھی شدید مشکلات ست دوچار ہو رہی ہے راشد بشیر سیال نے کہا کہ اگر یہ تمام معاملات ایک ٹیبل پر بیٹھ کر حل کر لئے جائیں تو بہت ہی بہتر ہو گا کیونکہ حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کو طاقت کا مظاہرہ جمہوری طور اور اخلاقی طور پر زیب نہیں دیتا انہوں نے ملک بھر میں دیئے جانے والے دھرنوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام مشکلات سے بچ سکیں ۔

مزید : عالمی منظر