بیلجیئم ، سرکاری اخراجات میں بچت کے اقدامات کے خلاف ہڑتال

بیلجیئم ، سرکاری اخراجات میں بچت کے اقدامات کے خلاف ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(اے پی پی) بیلجیئم میں سرکاری اخراجات میں بچت کے اقدامات کے خلاف ہڑتال کے نتیجہ میں ٹرین اور فضائی سروس معطل ہوگئی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بیلجیئم میں وسیع تر ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں زمینی اور فضائی سروس معطل ہو کررہ گئی ہے۔ ایک فضائی کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں سے جاری ہڑتال کے نتیجہ میں 6 سو سے زیادہ پروازیں معطل ہوئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ہڑتال گزشتہ ماہ شروع کردہ اس مہم کے تحت کی جارہی ہے جس کے آغاز میں ایک لاکھ افراد نے حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے اور پبلک سیکٹر کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف برسلز میں مظاہرہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -