ہم ملک بچانے نکلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ، جمیل گجر

ہم ملک بچانے نکلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ، جمیل گجر
ہم ملک بچانے نکلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ، جمیل گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روڈی پورٹ (بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے رہنماچوہدری جمیل گجرنے کہا ہے کہ میاں برادران کے جعلی وزراء کی فوج ہی انکے مخالف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ورنہ حالات کب مذاکرات اور حالات کب کے درست سمت پر آچکے ہوتے مگر پرویز رشید،سعد رفیق،احسن اقبال سمیت درجنوں جعلی مینڈیٹ والے وزراء اپنی ہی جماعت کا بیڑہ غرق کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی جماعت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور پی ٹی آئی کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو 18دسمبر کو پورا ملک بند کر دیا جائیگا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی چوہدری جمیل گجر نے کہا کہ ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں کسی قسم کی لالچ کی سیاست نہیں بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔تحریک انصاف کے رہنماچوہدری جمیل گجرنے کہا اپنے مطالبات کے حل تک پورے ملک میں دھرنے جاری رہیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -