حریت رہنماانجینئر ہلال وارکو بھی گرفتارکرلیا گیا

حریت رہنماانجینئر ہلال وارکو بھی گرفتارکرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی)پیپلز پولٹیکل پارٹی چیئرمین اور حریت(ع) لیڈر انجینئر ہلال وار کو پولیس نے رہائش گاہ مائسمہ سے گرفتار کیا ہے۔ ہلال وار کو گذشتہ روز علی الصبح گرفتار کرکے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کیاگیاہے۔ ترجمان نے ہلال وار کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ اس دوران سالویشن مومنٹ ترجمان نے نوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ ادھر پیپلز لیگ سرپرست اعلی شیخ محمد یعقوب نے پارٹی ترجمان امتیاز ریشی کے گھر پر چھاپوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -