چین کے وسطی صوبے میں شراب خانے میں آتشزدگی‘ 11افراد ہلاک

چین کے وسطی صوبے میں شراب خانے میں آتشزدگی‘ 11افراد ہلاک

 بیجنگ(اے پی پی) چین کے وسطی صوبے ہینان میں ایک شراب خانے میں آتشزدگی کے باعث 11افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ہینان کی ہوانگ گوان کاؤنٹی میں واقع شراب خانے میں آگ پیر کو علی الصبح لگی جس پر 45 منٹ میں قابو پالیا گیا‘ تاہم اس دوران شراب خانے میں موجود 35 میں سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیگر تمام افراد زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد علاقے میں موجود تمام شراب خانے بند کردیئے گئے ہیں اور ان میں حفاظتی اقدامات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر