مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز سرد ترین دن رہا

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز سرد ترین دن رہا

سرینگر(کے پی آئی)گذشتہ روزمقبوضہ کشمیر کیلئے اس سال کا سب سے سرددن ثابت ہواجس دوران درجہ حرارت تین ڈگری تک نیچے گرگیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے رہا۔شہرسرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں تین درجہ کم تھا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2ڈگری ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ رات کے مقابلے میں 0.5ڈگری کم تھا۔سرینگر میں پورا دن سردی تھی اور بادل چھائے رہے ۔ قاضی گنڈ میں درجہ حرارت 0.3رہا جو گزشتہ رات کے 2.4درجہ حرارت سے بہت کم تھا۔

جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں 0.8ڈگری ، پہلگام میں بھی 0.8اور شمالی کشمیر کے گلمرگ میں منفی 4ڈگری ،کپواڑہ میں 2.4ڈگری جبکہ لیہہ اور لداخ میں منفی 4.7ڈگری ریکارڈکیاگیا۔

مزید : عالمی منظر