سڈنی ٗ دو مسلح افراد نے ہوٹل میں موجود متعدد افراد کویرغمال بنالیا

سڈنی ٗ دو مسلح افراد نے ہوٹل میں موجود متعدد افراد کویرغمال بنالیا

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو مسلح افراد نے ایک ہوٹل(کیفے) میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کی عمارتیں خالی کروالیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد یرغمال افراد کو بازیاب کرالیا جائیگا یہ کیفے مارٹن پلیس کے علاقے میں واقع ہے جہاں پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیوں کے پاس نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ٹی وی فوٹیج کے مطابق ان افراد کے ہاتھ میں ایک کالا جھنڈا موجود تھا جس پر عربی میں کوئی عبارت تحریر تھی آسٹریلین وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح تربیت یافتہ ہیں اور ہم اس طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں ایبٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک معاملہ ہے اور ہم مصیبت کے اس وقت میں آسٹریلین عوام کے ساتھ ہیں۔آسڑیلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اس صورتحال پر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

مزید : عالمی منظر