بزنس مین پینل کے کل ہونیوالے عشائیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بزنس مین پینل کے کل ہونیوالے عشائیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور(کامرس رپورٹر) بزنس مین پینل کے کل ہونیوالے عشائیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انتظامی کمیٹی کا سربراہ لاہور چیمبرکے سابق ایگزیکٹو ممبر مدثر مسعود کو بنایا گیا ہے ۔ نشرو اشاعت کی نگرانی لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد خود کریں گے دیگر شہروں سے وفود کی آمد منگل `16دسمبر سے شروع ہو جائے گی فیڈریشن کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کے الیکشن آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کراچی سے بزنسمین گروپ کے صدر طارق سعید ، فیڈریشن کے موجودہ صدر ذکریا عثمان ، حاجی شفیق الرحمن اور وسیم الرحمان سمیت 25، رکنی وفد لاہور پہنچ رہا ہے۔ اندرون سندھ سے سکھر کے بزرگ بزنس لیڈر منور خاں ، مہیش کمار، میر پور خاص سے عبدالخالق خاں، دادوسے عزیز الرحمان راجپوت اپنے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے ۔

 بلوچستان سے گوادر کے شہاب ظفر پہنچیں گے ،خیبر پحتونخواہ کے سینٹر اور فیڈریشن کے سابق صدر حاجی غلام علی صوبے کے چیمبروں کا بڑا نمائندہ وفد لے کر ڈنر میں شرکت کریں گے ۔ موسم درست ہوا تو گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔ اس کے علاوہ گوجرانوالا گجرات ساہیوال، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے فیڈریشن سے ملحقہ تنظیموں کے نمائندے بزنسمین پینل کے گرینڈ ڈنر میں شریک ہوںگے۔لاہور اور دیگر شہروں میں موجود فیڈریشن کے موجودہ اور سابقہ عہدیداران لاہور چیمبر کے سابقہ صدور اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران اور نمائندگان بھی ڈنر میں شر یک ہوں گے ۔ پریس ریلیز کے مطابق ڈنر کے موقع پر بزنسمین پینل کے صدر طارق سعید فیڈریشن کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار اور نائب صدور کا باقاعدہ تعارف کرائیں گے اور حالیہ دنوں میں پاکستان بھر سے بزنسمین پینل کو حاصل ہونے والی حمایت سے بزنس کمیونٹی کو آگاہ اور بزنسمین پینل کے آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مزید : کامرس