ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن کا افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن کا افتتاح

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر مملکت پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی نے گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے، یہ گرڈ سٹیشن نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) نے تعمیر کیا ہے اور اس پر تقریباً پونے2 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ گرڈ سٹیشن سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، سمندری اور جھنگ کے علاقوں میں وولٹیج بہتر ہوں گے ، لائن لاسز میں کمی اور بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔

مزید : کامرس