لاہورچیمبرسرٹیفیکیٹ اِن ایکسپورٹ مینجمنٹ آج شروع کریگا

لاہورچیمبرسرٹیفیکیٹ اِن ایکسپورٹ مینجمنٹ آج شروع کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹریننگ پروگرام "سرٹیفیکیٹ اِن ایکسپورٹ مینجمنٹ "آج (16دسمبر)سے شروع ہورہا ہے جس کا مقصد کاروباری برادری بالخصوص نوجوان تاجروں کو برآمدات بڑھانے کے مختلف طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہلے ہی رجسٹریشن کرواچکی ہے۔ اس ضمن میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام سے تاجروں کو ایکسپورٹ بزنس شروع کرنے اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی جس کی اس وقت ملک کو اشد ضرورت ہے۔ ٹریننگ دینے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سال 2010ءمیں بھی اسی طرز کا ایک ٹریننگ پروگرام انتہائی کامیابی سے منعقد کرچکا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا یہ قدم بھی بہت کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جلد ہی فارن لینگویج کورسز بھی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے تاجروں کو غیرملکی تاجروں کے ساتھ روابط میں انتہائی آسانی ہوگی۔

مزید :

کامرس -