بفلوفارمنگ کے جائزے کیلئے سارک وفد کادورہ جنوبی پنجاب جاری

بفلوفارمنگ کے جائزے کیلئے سارک وفد کادورہ جنوبی پنجاب جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)بفلوفارمنگ کے حوالے سے سارک وفدڈاکٹر نور عالم صدیقی کی قیادت میں پنجاب کا دورہ کر رہا ہے ۔یہ وفد پاکستان میںتین روزہ دورے پر نیلی راوی بھینسوںکی نشوونماکے بارے میں اورنسل کشی کے لیے تیارکئے جانے والے سانڈ وں کی نشوونما اورنیلی راوی نسل کواپنے ملک میں فروغ دینے کے لیے پاکستان کادورہ کررہاہے۔ اس سلسلہ میں وفد نے گزشتہ نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کے ساتھ ایک ملاقات بھی کی اورپھر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورمیں لائیوسٹاک سیکٹرکے بارے ،نیلی راوی بھینس کی دیکھ بھال اورنسل کشی کے لیے تیارکئے جانےو الے سانڈ کے بارے میں ایک روزہ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ جس میں ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹر جنرل(توسیع)نے محکمہ لائیوسٹاک میں نیلی راوی بھینس کے متعلق بریفنگ دی اور پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیرپاشاوائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورنے پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹرکی اہمیت کے بارے میںبریفنگ دی۔ وفدنے سندررائے ونڈ روڈ لاہورمیں تھکریہ ڈیری فارم اور برکی روڈ اڈاپنگالی میں بھٹی ڈیری فارم کادورہ کیااور جانوروں کی دیکھ بھال اورنسل کے بارے میں حاضرین سے معلومات لیں۔

 یہ وفد بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی کابھی دورہ کرے گاجہاں پراس نسل کے کٹڑے پالنے کے عمل کامعائنہ کیاجائے گا۔ اس وفدکوBRI پنجاب میں بفلوپراجنی ٹیسٹنگ پروگرام کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی اور پتوکی میں مختلف ڈیری فارمز اورسیمن پروڈکشن یونٹ قادرآبادڈسٹرکٹ ساہیوال کابھی دورہ کرایاجائے گا۔ یہ وفد یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد کابھی دورہ کرے گافیصل آبادمیں مختلف ڈیری فارمز بھی دیکھے گا۔ وفد کے سربراہ ڈاکٹرمحمدنورِعالم صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں نیلی راوی بھینس دنیابھرمیں اپنی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے سرفہرست ہے اورہم امیدکرتے ہیںکہ پاکستان میں اس نسل پر کئے جانے والے تجربات سے ہم اپنے اپنے ممالک میں ان تجربات سے فائدہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کی ٹیم کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ پاکستان میںہمارابہت خیال رکھاجارہاہے اورہم پاکستان کواپناگھر تصورکررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -